حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دنیائے مسیحیت کے رہنما پوپ فرانسس نے افغانستان میں تنازعات اور کشیدگی کے خاتمے کے لئے مذاکرات کا مطالبہ کیا ہے تاکہ افغان عوام امن ، سلامتی اور باہمی احترام کے ساتھ رہ سکیں۔
افغان وزارت داخلہ کے اعلان کے مطابق،طالبان ہر طرف سے افغان دارالحکومت کابل میں داخل ہو رہے ہیں۔
دوسری جانب افغانستان کے قائم مقام وزیر داخلہ عبدالستار مرزا کوال نے نشاندہی کی کہ کابل پر کبھی حملہ نہیں کیا جائے گا اور یہ شہر پرامن طور پر طالبان کے سامنے ہتھیار ڈال دے گا۔